سوال:ایک شخص ۲۴ گھنٹہ کا سرکاری ملازم ہے، اس کو ایک منٹ کا بھی موقع نہیں ہے ایسی صورت میں وہ نماز کیسے ادا کرے؟
ھــوالـمـصـــوب:
دریافت کردہ صورت میں بہرصورت نماز فرض ہے، حاکم سے اجازت لے کر نماز ادا کرتا رہے(۱)
تحریر: محمدطارق ندوی تصویب:ناصر علی ندوی