قضائے عمری

چوبیس گھنٹے کا ملازم نماز کیسے ادا کرے ؟
نوفمبر 1, 2018
قضائے عمری
نوفمبر 1, 2018

قضائے عمری

سوال:اگر کسی وجہ سے نماز معین وقت پر ادا نہ ہوسکے اور قضا ہوجائے تو دوسرے وقت قضا پڑھنا صحیح ہے یا نہیں؟ اگر ممکن ہو تو قضائے عمری پر بھی روشنی ڈالیں۔

ھــوالـمـصـــوب:

اگر کوئی نماز قضا ہوجائے تو اس کی قضا پڑھنا لازم ہے، ایک مرتبہ آنحضور ﷺ کی نماز صحابہ کے ساتھ فجر کی قضا ہوگئی تھی تو آپ ﷺ نے صحابہ ؓکے ساتھ اس نماز کی قضا پڑھی(۲) قضا عمری بھی اسی طرح کی بات ہے کہ جو نمازیں آدمی کے پڑھنے سے رہ گئی ہیں ان سب کی قضا کرے، تاکہ آخرت میں اس کی کوئی نماز باقی نہ رہ جائے، جو شخص نماز میں کامیاب ہوجائے گا امید ہے کہ بقیہ اعمال میں بھی کامیاب ہوجائے گا۔ اس لئے کہ سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا۔

تحریر:محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عنہ