سوال:طلوع وغروب آفتاب کا وقت ٹیلی ویژن، ریڈیو، اخبارات اور اسٹینڈرڈ ٹائم وغیرہ میں ۴،۵ منٹ کا فرق رہتا ہے۔ مولانا زینبیؒ کی اسلامی جنتری ہے، فرق کی کیا وجہ ہے؟ کیا اسلامی جنتری کے علاوہ دیگر غلط ہوتا ہے؟
ھــوالـمـصـــوب:
مولانا زینبی صاحبؒ کی جو جنتری ہے وہ اوقات عبادات کے لئے بڑی تحقیق کے بعد احتیاط ملحوظ رکھ کر مرتب کی گئی ہے اس لئے اوقات نماز وروزہ کے سلسلہ میں اسی جنتری یا اس جیسی دوسری اسلامی جنتری (جس کو کسی مستند ومعتبر عالم دین نے مرتب کیا ہو) پر اعتماد کرنا چاہئے۔
تحریر: محمدظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی