سوال:۱- اگر کسی مسلمان نے نسبندی کرالی ہو تو وہ امامت کرسکتا ہے یا نہیں؟ گو اس نے جبراً مجبوراً کرلی ہو۔
۲-کیا اس کی نماز جنازہ بھی پڑھنا درست ہے؟
ھـو المـصـوب
۱-اگر کسی نے مجبوراً نسبندی کرائی ہے اور بعد میں اسے غلطی کا احساس ہوا اور اس نے توبہ و استغفار کرلیا تو نماز پڑھا سکتا ہے، اور اس کی امامت بلاکراہت درست ہوگی۔
۲-ایسے شخص کی جس نے نسبندی کرائی ہے نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔
تحریر: محمدطارق ندوی تصویب: ناصر علی ندوی