سوال:زید اگرمارفین پاؤڈر کی اسمگلنگ کرتا ہو اور پولس نے پکڑا ہو اور مارفین برآمد بھی کی ہو ، زید عرصہ ۶مہینہ جیل میں بھی رہا ہو۔ اہل محلہ یہ جانتا ہو کہ زید کا یہی کاروبار ہے تو کیا زید کی امامت کرنا درست ہے؟ کیا زید کی اقتداء میں نماز ہوجائے گی؟ جن لوگوں نے زید کی اقتداء میں نماز ادا کی ان کے لئے کیا حکم ہے کیا ان کی نماز ہوگی؟
ھـو المـصـوب
زید کی امامت مکروہ ہے، جن لوگوں نے نماز ادا کی اگر ان کو معلوم نہیں تھا یا معلوم تھا لیکن امام کو ہٹانے پر قادر نہ تھے تو ان کی نماز ہوجائے گی۔
تحریر: محمد ظہور ندوی