سوال:فجر، ظہر اور جمعہ کی سنت مؤکدہ کا امام کو پڑھنا واجب ہے یا نہیں، اگر پہلے سنت مؤکدہ نہ ادا کرکے فرض نماز کی امامت کرتا ہے تو کیا اس کی اور مقتدیوں کی نماز درست ہوجائے گی؟
ھـو المـصـوب
سنت مؤکدہ پڑھ کر امامت کرنا چاہئے،کبھی بغیر پڑھے امامت کرے تو گنجائش ہے۔ مسلسل ترک کرنا درست نہیں ہے(۲) فجر، ظہر ، جمعہ سب کا حکم یکساں ہے۔
تحریر:محمد ظہور ندوی