سوال:ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی، اب بیوی آنا چاہتی ہے تو انہوں نے کہا کہ حلالہ کرو تب نکاح کروں گا ۔ اس نے دوسرے مرد سے نکاح کیا۔ اس نے طلاق دے دی ۔ اب وہ شخص دھوکہ دے رہا اور نکاح کرنے کو تیار نہیں ہے تو کیا ایسے شخص کی امامت درست ہے ۔ ایسے شخص کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
ھـو المـصـوب
اگر بلاعذر نکاح حلالہ کے بعد نہیں کررہا ہے تو یہ مذکور شخص کی طرف سے دھوکہ ہے۔ ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہوگا(۱) الا یہ کہ توبہ واستغفار کرلے۔
تحریر: محمدظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی