سوال:ایک شخص دعوت وتبلیغ سے وابستہ ہے، وہ اپنی مقامی مسجد میں امامت بھی کرتا ہے، اس نے معمولی جھگڑے میں اپنے سالے کو گالیاں دی اور سسر کو مغلظات وغیرہ اور کافی عرصہ تک اسی طرح بکتا رہا۔
۱-اس کا نکاح درست ہے یا فاسد؟
۲-اس کی اقتدا درست ہے؟
۳-مسلمانوں کو اس کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہئے؟
ھـو المـصـوب
مذکور شخص کا نکاح درست ہے، مذکور شخص کو چاہئے کہ وہ اپنے اس فعل پر ندامت اور آئندہ نہ کرنے کے پورے عزم کے ساتھ توبہ کرے، توبہ واستغفار کے بعد بلاکراہت مذکور شخص کی اقتدا درست ہوگی(۱)مسلمانوں کو چاہئے کہ حکمت عملی کے ساتھ اس کو اس عمل سے باز رکھیں۔
تحریر: محمدطارق ندوی تصویب: ناصر علی ندوی