سوال:ائمہ کے انتخاب کے لئے قابلیت وصلاحیت دیکھ کر کمیٹی ان کا انتخاب کرتی ہے، ایک صاحب کئی سال سے ایک مسجد میں تراویح پڑھاتے رہے لیکن اس بار اس مسجد کے لئے امام جن کا جلد ہی تقرر ہوا ہے وہ تراویح پڑھانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے کیا طریقہ ہے، کیا قرعہ اندازی سے مسئلہ حل کیا جائے؟
ھـو المـصـوب
دریافت کردہ صورت میں کمیٹی کو اختیار ہے کہ اپنی صوابدید سے دونوں ائمہ میں سے جن کو چاہیں منتخب کریں(۲) اگر قرعہ اندازی کے ذریعہ کریں تو زیادہ بہتر ہے۔
تحریر: محمدظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی