سوال:امام تین سال سے ایک مسجد میں امامت کررہا ہے، اور قرآن مجید کی یادداشت کمزور ہونے کی وجہ سے تراویح نہ سناتا ہے تو کیا ایسے امام کا امامت کرنا درست ہے یا نہیں؟
ھـو المـصـوب
اگر بقدر قرأت نماز قرآن یاد ہے تو اس کی امامت درست ہے(۳) امامت درست ہونے کے لئے پورا قرآن یاد رہنا شرط نہیں ہے۔
تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی