سوال:۱-امام نماز پڑھانے کے بعد بقیہ نماز مصلی پر ہی پڑھ لے تو اس میں کوئی حرج ہے؟
۲-نمازپڑھانے کے بعد امام کے لئے سنن ونوافل کی ادائیگی کا مسنون طریقہ کیا ہے؟
ھـو المـصـوب
۱-اگر امام بقیہ نمازاپنے مصلی ہی پر ادا کرے تو اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے،تاہم مصلی سے ہٹ کر اگر دوسری جگہ پڑھے تو زیادہ بہتر ہے(۲)
۲-امام ومقتدی سبھوں کے لئے سنن ونوافل کی ادائیگی کا طریقہ یکساں ہے جو کتب فقہ میں تفصیل سے موجود ہے۔
تحریر:محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی