سوال:۱-سب سے زیادہ امامت کا حقدار کون ہے؟
۲-امام کے انتخاب کرنے کا اور سبھی باتوں کے فیصلہ کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟
۳-پنج وقتہ نمازیوں کی اکثریت کو ترجیح دی جائے گی یا وقتاً فوقتاً آنے والوں کو؟
ھـو المـصـوب
۱-جوعلم دین میں سب سے زیادہ عالم ہو پھر جس کو قرآن مجید زیادہ یادہو(۱)
۲-اگر متولی مسجد کا ہو تو وہ امام مقرر کرے گا اور اگر نہ ہو تو نمازی انتخاب کریں گے۔
۳-اس مسجد سے متعلق جو نمازی ہیں وہ انتخاب کریں گے۔
تحریر: محمد ظہور ندوی