سوال:مستحق امامت سب سے زیادہ کون ہے؟
ھـو المـصـوب
فقہاء کی رائے یہ ہے کہ جو مسائل واحکام شرعیہ سے زیادہ واقف ہو وہ امامت کے زیادہ مستحق ہیں، اس کے بعد قرآن جس کو زیادہ یاد ہو وہ مستحق ہے۔ اگر ان دونوں صفات میں برابر ہوں تو پھر ان میں جو زیادہ متقی اور پرہیزگار ہو وہ مستحق ہے، اگر ان میں بھی برابر ہوں تو جو زیادہ عمردراز ہوں وہ زیادہ مستحق ہیں(۱)
تحریر: محمدظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی