سوال:جو حضرات اسکول اور کالج میں پڑھاتے ہیں ان کے پیچھے پانچ وقتہ نماز اور عیدین وغیرہ کی نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ نیز ان علماء کو خطیب بنانا جائز ہے یا نہیں؟ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہمارے مشرق اور شمال ہند میں اس کے علاوہ ہندوستان کے بہت سارے صوبوں میں بڑے بڑے علماء کرام سرکاری اسکول کالج میں پڑھاتے ہیں اور بڑی بڑی عیدگاہ اور جامع مسجد وغیرہ کے امام بھی ہیں، اور اسلام کی بڑی بڑی خدمات میں بھی شامل ہیں؟
(۱) رجل أم قوماً وھم لہ کارھون إن کانت الکراھۃ لفساد فیہ أو لأنھم أحق بالإمامۃ یکرہ لہ ذلک۔ البحرالرائق،ج۱،ص:۶۰۹
ھـو المـصـوب
سرکاری اسکول وکالج میں ملازمت کرنے والے افراد اگر امامت کے اہل ہیں تو بلاکراہت ان کی امامت جائز ہے، اور وہ خطیب بھی بن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سرکاری اسکول وکالج میں ملازمت کرنا کوئی غیرشرعی عمل نہیں ہے۔
تحریر:ساجد علی تصویب: ناصر علی ندوی