کچھ رقم بینک میں جمع ہے اورکچھ پاس میں

زمین پرزکوٰۃ کا مسئلہ
ديسمبر 19, 2022
مشترکہ سرمایہ میں زکوۃ کاحکم
ديسمبر 19, 2022

کچھ رقم بینک میں جمع ہے اورکچھ پاس میں

سوال:زید صرف سات ہزار روپئے کا مالک ہے یعنی وہ اسکا ذاتی ہے ، زید نے پانچ ہزار روپئے بینک میں جمع کردیا ہے اور دو ہزار کو اپنے پاس رکھتا ہے ،اس پر حولان حول ہوجاتا ہے تو کیا اس پر زکوٰۃ واجب ہے اور اگر زکوٰۃ واجب ہے تو کیا صرف جو بینک میں جمع ہے اس کی زکوٰۃ نکالنی ہے؟یا پھر دونوں کی یعنی جو دوہزار پاس میں رکھتا ہے اس کی بھی؟ اور اگر دونوں کی زکوۃ نکالنا ہے یا ایک کی تو پھر کتنی زکوٰۃ نکالنی ہوگی؟

ھــوالمصــوب:

صور ت مسئولہ میں دونوں رقموں کی زکوٰۃ دینی ہوگی کیوں کہ وہ پوری رقم کا مالک ہے۔(۲)

تحریر: مسعود حسن حسنی       تصویب:ناصر علی