تجارت سے فی سیکڑا ایک روپیہ نکالنا

کرایہ پردئے جانے والے سامان پرزکوۃ کس طرح؟
ديسمبر 19, 2022
زکوۃ واجب ہونے کی ایک شکل
ديسمبر 19, 2022

تجارت سے فی سیکڑا ایک روپیہ نکالنا

سوال:زیدنے تجارت شروع کرتے وقت یہ نیت کی تھی کہ جو آمدنی ہوگی اس میں ایک روپیہ سیکڑا الگ کردیں گے اور اس سے کسی بھی مستحق کی مدد کریںگے، کیا یہ رقم بمد زکوۃ میںتو نہیںآتی ہے؟وضاحت فرمائیے جس سے رقم لینے والے کو کراہیت نہ ہو۔

ھــوالمصــوب:

دریافت کردہ صورت میںاگرمالک نے اس روپیہ میں زکوۃ کی نیت نہ کی ہوتومذکورہ رقم صدقۂ نافلہ سمجھی جائے گی۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی