سوال: حاجت اصلیہ کے علاوہ سامان تجارت، دوکان ومکان ،گائے اوربکری پر زکوٰۃ ہے یا نہیں؟
ھــوالمصــوب:
رہائشی مکان میں زکوٰۃ نہیں ہے(۳)، البتہ ایسے مکانات جو تجارتی غرض سے خریدوفروخت کے لئے ہوں ان میں زکوٰۃ واجب ہے(۱)، اسی طرح تجارتی سامان پر بھی زکوٰۃ واجب ہے۔ گائے،بکری اور بھینس وغیرہ اگر نصاب کو پہنچ جائیں اور وہ سال کے اکثر حصوں میں چراگاہ میں چرتی ہوں تو ان پر زکوٰۃ واجب ہے، ورنہ نہیں۔
نوٹ: اگر تجارت کے لئے مکان یا سامان نہیں ہے بلکہ کرایہ پر اٹھانے کے لئے ہے خواہ اس کی مالیت کتنی ہی کیوں نہ ہو اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔
تحریر: ظفرعالم ندوی تصویب:ناصرعلی