ایل آئی سی میں جمع رقم پر زکوۃ کی شکلیں

زمین کے کرایہ پرعشرہے یازکوۃ؟
ديسمبر 19, 2022
بقایارقومات کی زکوۃ
ديسمبر 19, 2022

ایل آئی سی میں جمع رقم پر زکوۃ کی شکلیں

سوال:میں صاحب نصاب ہوں اور میں نے انکم ٹیکس سے بچنے کے لئے تین سال سے پچیس سال کے لئے ایل آئی سی کی پالیسی لی تھی، جس میںہر ماہ تنخواہ میں سے ایک مقررہ رقم کٹتی ہے ، اس پر ملنے والی زائد رقم کو ذاتی استعمال میں لانے کی بالکل نیت نہیں ہے۔

۱-جمع شدہ رقم پر سال گذرتے ہی زکوۃ واجب ہوجائے گی یا کل رقم کے حاصل ہونے پر واجب ہوگی؟

۲-اگر ہرسال زکوۃ ادا کریں تو صرف اسی سال میں جمع شدہ رقم پر زکوۃ واجب ہوگی یا گزشتہ سالوں کی اب تک کل جمع شدہ رقم پر بھی زکوۃ واجب ہوگی؟

۳-اگر کل اصل رقم کے حاصل ہونے پر زکوۃ دی جائے تو اس کا حساب ہر سال کے آخر میں کل جمع شدہ رقم (گزشتہ سالوں کی رقم ملاکر) پر کیا جائے یا کل اصل رقم پر صرف ایک مرتبہ چالیسواں حصہ کے حساب سے زکوۃ ادا کی جائے گی؟

ھــوالمصــوب:

۱،۲-صورت مسئولہ میں آپ کی اصل رقم پر سال گذرجانے کے بعد ہر سال زکوۃ لازم ہوگی۔ (۱)

۳-آپ جب سے صاحب نصاب ہوئے سال کے آخر میں جتنی بھی رقم آپ کی اصل ہے، اس پر زکوۃ واجب ہوگی اور یہ حکم گزشتہ وآئندہ دونوں کے لئے ہے، سال کے آخر میں جتنی بھی رقم ہوتی رہی ہے یا ہوتی رہے گی، اس کی زکوۃ نکالنی ہوگی۔ ہرسال جو رقم ہوگی اس کے مطابق الگ الگ سال کے حساب سے زکوۃ کی ادائیگی کرنی ہوگی خواہ وہ کتنی بھی ہو۔(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی     تصویب:ناصر علی