سوال:نماز سے قبل تکبیر کے وقت امام ومقتدی کو کھڑے ہونے یا بیٹھنے کے متعلق حدیث وفقہ کی کتابوں میں کیا کوئی حکم ہے؟
ھــوالـمـصـــوب:
تکبیر کے وقت بیٹھنے کا ثبوت حدیث سے نہیں ہے، بلکہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے ہی صفیں بن جاتی تھیں:
أن رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم خرج وقد أقیمت الصلاۃ وعدلت الصفوف حتی إذا قام فی مصلاۃ إنتظرنا أن یکبر انصرف قال علیٰ مکانکم فمکثنا علیٰ ھیئاتنا حتی خرج إلینا ینطف رأسہ ماء وقد إغتسل وفی روایۃ مسلم قبل أن یکبر(۳)
اور ابوداؤد میں ہے:
قال کان النبی صلی ﷲ علیہ وسلم یسوی صفوفنا إذا قمنا للصلوۃ فإذا استوینا کبر(۱)
تحریر:مسعود حسن حسنی تصویب:ناصرعلی ندوی
نوٹ:امام ومقتدی کے ایک معین وقت میں کھڑے ہونے کے بارے میں کوئی حدیث صریح نہیں ہے(۲) بعض فقہاء کی تصریحات سے اس کی انتہائی حد معلوم ہوتی ہے۔ بہرحال اس سے قبل کھڑے ہونے کو وہ ناجائز نہیں کہتے۔ فی زماننا صفوف کی درستگی میں بہت غفلت برتی جاتی ہے۔ لہذا مستحسن تو یہ ہے کہ اقامت شروع ہوتے ہی صفوں کی درستگی کا اہتمام کرلیا جائے، بے وجہ قدقامت الصلوۃ یا حی علی الصلوۃ تک بیٹھے نہ رہا جائے( ناصر علی)