سوال:۱-حضرت امام اعظمؒ کے شاگرد رشید مجتہد فی المذہب حضرت امام محمدؒ امام اعظم کے ساتھ فرماتے ہیں، جب مؤذن (اقامت میں) حی علی الفلاح پر پہونچے اس وقت امام اور نمازی کھڑے ہوں، پھر صف بنادیں، صف سیدھی کریں، مونڈھوں کو برابر کریں، یہی امام اعظم کا قول ہے۔ مؤطا، ص:۸۹-۸۸۔ اوپر لکھا ہوا کیا امام اعظمؒ کا قول صحیح ہے؟
۲-سنت کے موافق کیا طریقہ ہے؟
ھــوالـمـصـــوب:
۱-امام صاحب کا یہ قول صحیح ہے لیکن امام صاحب کے اس قول سے یہ نہیں معلوم ہوتا ہے کہ اس سے قبل صفیں درست کرنے میں گناہ ہے، یا ناجائز عمل کا ارتکاب ہے، آج کل صفوف کی درستگی کا بالکل اہتمام نہیں ہے، لہذا امام پہلے سے صفوں کو درست کروائے یہی مناسب ہے۔ احادیث میں اقامت میں کھڑے ہونے کا کوئی وقت متعین نہیں ہے، لہذا امام صاحب نے اس کی اخیر حد متعین فرمادی ہے۔
۲-صحیح بخاری کی حدیث ہے:
فلاتقوموا حتی ترونی(۱)
حضور اکرم ﷺ کو آتے ہوئے دیکھ کر حضرت بلالؓ اقامت کہتے تھے اور صحابہ کرامؓ بھی آتے دیکھ کر کھڑے ہوتے تھے(۲)
تحریر:مسعود حسن حسنی تصویب: ناصر علی ندوی