سوال:ایک شخص مغرب کی اذان کے وقت نفل پڑھتا ہے ، آیا اذان کا جواب دینا بہتر ہے یا نفل پڑھنا اچھاہے، پھر اوابین بھی نہیں پڑھتا لیکن اذان کے وقت نفل ضرور پڑھتا ہے ان حالات میں کیا زیادہ بہتر ہے؟
ھــوالـمـصـــوب:
بعض روایتوں سے ثابت ہے کہ صحابہ کرامؓ مغرب کے وقت فوراً دورکعت نفل پڑھ لیا کرتے تھے، اس لئے اگر کوئی ایساکرتا ہے تو جائز ہے(۱)
تحریر: محمدظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی