زکوۃ کی رقم سے قرض دینے کی صورت میں زکوۃکی ادائیگی؟

مخیرحضرات غریب بچوں کی فیس کس طرح اداکریں
نوفمبر 29, 2022
بیت المال سے غریب طالبات کوکپڑادینے کی صورت میں زکوۃ کی ادائیگی ؟
نوفمبر 29, 2022

زکوۃ کی رقم سے قرض دینے کی صورت میں زکوۃکی ادائیگی؟

سوال:اگر زکوۃ کی رقم سے ایک فنڈ بنادیا جائے اور اس سے کوئی قرض لے اور بعد میں ادا کردے تو درست ہے یا نہیں؟ ایسے فنڈ میں زکوۃ،فطرہ جمع ہوجائے گا یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

زکوۃ، فطرہ،چرم قربانی کی رقموں کو قرض کے طور پر دینا یا اس قسم کا فنڈ بنانا شرعاً درست نہیں ہے، جب تک یہ رقمیں مستحقین کو نہ مل جائیں اس وقت تک ان کی ادائیگی ذمہ میں باقی رہے گی۔(۲)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی