سوال:ایک خاتون حج کرنے جارہی ہے تو کیا وہ زکوۃ کی رقم قبل ازوقت یعنی رمضان سے پہلے ادا کرسکتی ہیں یا رمضان میں ہی نکالنا ضروری ہے؟
ھــوالمصــوب:
رمضان سے پہلے ادا کرسکتی ہیں، واضح رہے کہ زکوۃ کا وجوب سال کے پورا ہونے پر ہے، خواہ سال پورا ہورہا ہو رمضان میں یا غیررمضان میں، رمضان ہی میں زکوۃ کا نکالنا ضروری نہیں ہے، زکوۃ سال پورا ہونے سے قبل بھی ادا کی جاسکتی ہے۔(۲)
تحریر:محمد مستقیم ندوی تصویب:ناصر علی