سوال:ایک بیت المال ہے، جس کے تحت ایک مدرسہ چلتا ہے، بیت المال کو اکثر زکوۃ کی رقم وصول ہوتی ہے، مدرسہ کی طالبات اکثر نادار ہیں، دوجوڑے کپڑے سالانہ بیت المال بنواتا ہے، ایک تجویز یہ ہے کہ ایک ہی رنگ کے کپڑے بنوائے جائیں تاکہ یونیفارم کے کام بھی آئیں تو کیا یہ درست ہے؟
ھــوالـمـصـــوب:
دریافت کردہ صورت میں اگر بیت المال کپڑے تیار کرکے نادار لڑکیوں کو سپرد کردے تو یہ درست ہے اور زکوۃ کی ادائیگی ہوجائے گی:
ثم إنہ یجوزبالإجماع العدول عن العین إلیٰ الجنس بأن یخرج زکوۃ غنمہ شاۃ من غیرغنمہ وأن یکون عشر أرضہ حبا من غیرزرعہ فجاز العدول أیضاً من جنس إلیٰ جنس۔(۱)
تحریر: محمدمستقیم ندوی تصویب:ناصر علی