سجدہ میں پیر کی انگلیاں زمین سے نہ لگیں؟
نوفمبر 2, 2018
ٹوپی پر سجدہ
نوفمبر 2, 2018

سجدہ میں ناک اٹھی رہے؟

سوال:اگر حالت سجدہ میں ناک اٹھی رہی تو نماز ہوجائے گی یا نہیں؟ اگرپیشانی پر کسی قسم کی ٹوپی یا رومال زمین پر رکھنے سے مانع ہو تو اس کاکیا حکم ہے اور اسی طرح حالت سجدہ میں پیشانی آدھی سے زائدبند ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

سجدہ کی حالت میں ناک کا نہ لگانا خلاف سنت ہے(۱) ایسا کرنا مکروہ ہے،البتہ نماز مع الکراہت ہوجائے گی، کوئی عذر ہوتو کراہت نہ رہے گی،جان بوجھ کر پیشانی کو نہیں بند کرنا چاہئے، البتہ بہرصورت نماز ہوجائے گی(۲)

تحریر:محمدطارق ندوی       تصویب: ناصر علی ندوی