میڈیا ریسرچ سنٹر

میڈیا ریسرچ سنٹر
صحافت ومیڈیا کو موجودہ عہد میں جو وسعت اور اثر انگیزی حاصل ہوگئی ہے وہ اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ عوام وخواص دونوں کی زبر دست ذہن سازی اور اخلاقی تشکیل کا کام انجام دینے لگی ہے، ندوۃ العلماء نے اس کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے میڈیا سنٹر قائم کر رکھا ہے، جس کے ذریعہ میڈیا کے اثرات سے واقفیت حاصل کرنا اور اس میں ملت اسلامیہ کے لیے جو بات قابل فکر ہو، اس کے لیے اپنے وسائل کے لحاظ سے تدارک کی کوشش کرنا ہے، الحمدللہ پوری تندہی اور سرگرمی کے ساتھ یہ خدمت انجام دی جارہی ہے۔
کمپیوٹر کی تربیت کا انتظام
طلباء دارالعلوم کے لیے کمپیوٹر کی تربیت کا با قاعدہ انتظام ہے، جہاں طلباء فارغ وقت میں اس کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔